• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر انسٹا اسٹوری اور پوسٹ شیئر کر کے بختاور بھٹو نے یہ خوش خبری اپنے چاہنے والوں کو دی اور اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

فی الحال بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے تیسری بار ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021ء کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑیے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔

ان کے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021ء کو جبکہ دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 05 اکتوبر 2022ء کو ہوئی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید