کراچی میں ملیر مرغی خانہ پل پر ٹرک خراب ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے سیکڑوں شہریوں کو دفاتر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرک خراب ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قائد آباد ملیر پل پر ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے کراچی کے ایڈیشنل آئی جی کو تمام ٹریفک چوکنگ پوائنٹس پر آمد و رفت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صبح لوگوں کو دفاتر پہنچنا ہوتا ہے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت ہو تو ضلع پولیس کو بھی ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ضروری اوقات میں تعینات کیا جائے۔