وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ’پنجاب دھی رانی پروگرام‘ کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔
دھی رانی پروگرام کے تحت دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، نئے جوڑے کو فرنیچر، برتن، کپڑے اور دیگر اشیاء کا تحفہ بھی دیا جائے گا۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کے لیے مریم نواز کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے۔
دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لیے خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر تصدیق کریں گی۔