• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز کا دورہ برطانیہ شیڈول ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کا دورہ برطانیہ شیڈول ہوگیا، نواز شریف جمعے کو یو اے ای، برطانیہ امریکا اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جمعے کو لاہور سے روانہ ہوں گے اور وہ ایک رات دبئی میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن پہنچیں گے، 2 دن قیام کے بعد منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

نواز شریف امریکا میں چار دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن پہنچیں گی۔

نواز شریف اور مریم نواز شریف اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید