امریکا میں مقیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارت سے جلد تحقیقات مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی حکام نے اس حوالے سے اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا اور کہا امریکا حتمی نتیجے پر پہنچنے تک مطمئن نہیں ہوگا۔
امریکی محکمہ انصاف نے سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام پر سابق را افسر وکاس یادو پر فرد جرم عائد کی تھی۔
بھارتی وفد نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کیا تھا اور اپنی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔