• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر لوٹ مار، 5 موٹر سائیکل، متعدد موبائل فونز، نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد میں بھی 20وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2کاریں اور 9موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ ایک موٹر سائیکل ، 2موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ سات گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور جمع پونجی لے کر چلتے بنے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں 2موٹرسائیکل سوار محمدعمر سے موبائل،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں2 موٹرسائیکل سوار چودھری احتشام علی سے موبائل ،800روپے اور اے ٹی ایم کارڈ، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں 2نامعلوم ملزمان محمد حسیب سے موٹر سائیکل اور موبائل ،تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ عمار چوک میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرفہد خلیق اور عبد اللہ سے 2موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہبھاگ پور میں 2نامعلوم ملزمان محمد فرمان سے موبائل، موٹر سائیکل ، 20ہزارروپے ، شناختی کارڈ،تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 2 نامعلوم ملزمان سمیع الحق سے موٹرسائیکل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ مدنی محلہ میں 2نامعلوم ملزمان محمد عمر فاروق سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ بیشتر وارداتین اسلھہ کی نوک پر ہوئیں۔موتی بازار میں دوران خریداری فرحانہ بی بی کے پرس سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،چاندنی چوک میں حماد احمد کے آفس سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،لیپ ٹاپ اور دیگراشیاء،پنڈورہ میں شایان مبارک کے رہائشی کمرے سے موبائل اور11ہزارروپے،نیو شکریال میں محمدندیم کی بیٹھک کے تالے توڑ کر طلائی انگوٹھی، 10کبوترمالیتی اور20ہزارروپے،گلشن ظہیر میں عمران خان کے گھر سے سونا مالیتی8لاکھ75ہزارروپے،لالہ زار میں محمد عابد کے سیلون کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ،عسکری 12میں محمد عمران ایڈ ووکیٹ کے گھر سے 40لاکھ روپے،ایوب کالونی میں الطاف حسین کے گھر سے تالے توڑ کر3ہزار ڈالر ،سونا مالیتی9لاکھ76ہزارروپے اورگیم مالیتی15ہزارروپے چوری کرلی گئی ۔مورگاہ گاؤں میں ڈیلیوری بوائے سے چکن کڑاہی اور آٹھ ہزار روپے چھین لئے گئے۔ تھانہ مورگاہ کو محمد ذیشان نے بتایا کہ ایک آرڈ ر موبائل نمبر سے مورگاہ گاؤں کا موصول ہوا ۔ پارسل ڈیلیو ر کرنے مورگاہ گاؤں پہنچا تو 2 نامعلوم نقاب پوش لڑکے موٹر سائیکل بغیر نمبر پر سوار ملے جنہوں نے مجھ سے آرڈر کڑااہی لے لیا اور بقایا رقم واپس دینے کے لئے جیسے ہی میں نے اپنی جیب سے پیسے نکالے تو موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے لڑکے نے جھپٹامار کر 8ہزارروپے چھین لئے اور دونوں چکن کڑاہی مالیتی 3330 اور رقم لیکر بھاگ گئے۔