• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے کا F8 انٹرچینج منصوبے کا دورہ ،تعمیراتی کام کا جائزہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز F-8انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سائٹ پر اجلاس کی صدارت بھی کی۔چیئرمین کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کی پائل ٹیسٹنگ کے لئے ڈرلنگ اور اسکی کنکریٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ لوڈ ٹیسٹ کے لئے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ لوڈ ٹیسٹ کی تکمیل کے بعد تعمیراتی کام کو مزید تیز کردیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر 24/7 تعمیراتی کام جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔