• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حیدرآباد، میر پور خاص، لسبیلہ، سبی، ٹنڈو جام، ٹھٹھہ اور شہید بینظیر آباد میں 38 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔