• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر نیٹ سروس بحال کی جا ئے، جی سیون تھری ٹو کے مکینوں کی اپیل

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون تھری ٹو میں گزشتہ تین روز سے انٹرنیٹ سروس کی بندش سے مکینوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے شکایت سیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چوروں نے نیٹ کیبل کاٹ لی ہے مگر تین روز گزرنے کے باوجود نیٹ بحال نہ ہو سکا اور ٹیلی فون لا ئنز بھی خراب ہیں ۔ صارفین نے اپیل کی ہےکہ انٹر نیٹ سروس کو جلد بحال کیا جا ئے۔