کراچی میں بریانی سینٹر سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے ملائیشیا میں مقیم بہن، بہنوئی بھتے کے لیے کال کرتے تھے۔
ایس ایس پی نے کہا ہے کہ کراچی سے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملائیشیا سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
شعیب میمن نے بتایا کہ بھتہ وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ لاہور سے استعمال ہو رہے تھے۔