• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کل سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ 

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل ورک کی وجہ سے چیمبر ورک پر چلے گئے تھے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کےلیے مکہ روانہ ہوں گے۔ جسٹس منصور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے۔ ان کی واپسی یکم نومبر کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید