• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 3 مختلف مقامات پر والوز کی تبدیلی کا کام مکمل ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

واٹر کارپوریشن کی جانب سے تین مختلف مقامات پر والوز کی تبدیلی اور لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ چوتھے مقام پر مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق ریڈ لائن منصوبے کے کام دوران پرانی سبزی یونیورسٹی روڈ کے قریب واٹر کارپوریشن کی مین لائن میں ہونے والے دونوں بڑے برسٹ کی مرمت کا مکمل کرلیا گیا ہے اور ایک وال نصب کیا گیا ہے جبکہ دوسرے وال کا کام تیزی سے جاری ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل دریائے سندھ سے پانی کی لیول بڑھا دی گئی ہے اور آج رات لائنوں کو چارج کیا جائے گا اور لائنیں چارج ہوتے ہی شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے ایک وقت میں چار مختلف مقامات پر مرمتی کام بغیر کسی وقفے کے جاری تھا۔

قومی خبریں سے مزید