• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں 564 ارب روپے کا اضافہ ہوا: اسٹیٹ بینک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ستمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں 564 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ستمبر 2024ء تک بینکوں کا ڈیپازٹس اسٹاک 31342 ارب روپے ہے۔

 اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ایڈوانس ستمبر میں 497 ارب روپے بڑھ کر 12305 ارب روپے ہو گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کا ایڈوانس ڈیپازٹ تناسب ستمبر تک 39.30 فیصد ہے جبکہ ستمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری 334 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

بینکوں کی سرمایہ کاری کا اسٹاک ستمبر 2024ء تک 30699 ارب روپے ہے، بینکوں کی سرمایہ کاری اور ڈیپازٹس کا تناسب 98 فیصد ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید