• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کے ریوینیو میں 207 ارب اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کے ریونیو میں 207 ارب اضافہ ہوگیا۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے 24-2023 میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 577 ارب روپے جمع کیے۔

سگریٹس، سیمنٹ، مشروبات، ایئر ٹکٹ، کھاد پر ٹیکس ریونیو بڑھا جبکہ پیٹرولیم، دودھ، کریم، جوسز، سیرپ سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال کی نسبت اس سال 56 فیصد زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی۔

سگریٹس پر ڈیوٹی 95 ارب اضافے سے 237 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، سیمنٹ پر 11.32 ارب زیادہ وصولی ہونے سے 77 ارب 71 کروڑ کی وصولی ہوئی۔

سوڈا واٹر مشروبات پر ٹیکس وصولی 113 فیصد اضافے سے 36.50 ارب رہی، فضائی ٹکٹ پر ٹیکس وصولی 7.22 ارب اضافے سے 47 ارب سے تجاوز کرگئی۔

کھاد پر ایک سال میں 29 ارب روپے سے زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی جبکہ دودھ اور کریم کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث ایکسائز ڈیوٹی ریونیو بھی 5 ارب وصول کیے گئے۔

تجارتی خبریں سے مزید