محکمۂ بلدیات خیبر پختون خوا نے لوکل گورنمنٹ لیز رولز 2025ء کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔
دستاویز کے مطابق 49 کروڑ 90 لاکھ روپے تک سرمایہ کاری کرنے والوں کو 49 سال کے لیے پراپرٹی لیز پر دی جائے گی جبکہ 50 کروڑ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والوں کو پراپرٹی 99 سال کے لیے لیز پر دی جائےگی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رولز کے مطابق لیز میں سالانہ 7 اشاریہ 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق لیز کی منظوری تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے لینا لازمی ہو گی، لیز دینے کے لیے 10 رکنی لیز کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
فتریا کمرشل لیز کا دورانیہ 15 سال ہو گا جسے مزید 10 سال تک توسیع دی جا سکے گی جبکہ تحصیل کونسل کی بنائی گئی پراپرٹی کو 5 سال کے لیے لیز پر دیا جا سکے گا۔