• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ، آج قیمت 400 روپے بڑھ گئی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا، قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق گزشتہ 3 دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 جبکہ اُس سے ایک دن قبل 2900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز 13 ڈالرز کا اضافہ تھا لیکن آج اس میں صرف 2 ڈالرز کی بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 2 ہزار 705 ڈالر ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید