چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج مقدمات کی سماعت کا آخری روز تھا۔
عدالتی عملے کے مطابق کل ان کے سپریم کورٹ کے بینچ میں بیٹھنے کی کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج 10 مقدمات کی سماعت کی، 10 میں سے 4 مقدمات کے فیصلے سنائے اور 6 کو ملتوی کیا۔
بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل تھا۔
وکیل فاروق ملک نے کہا کہ سر آج آپ کا آخری دن ہے، آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ہے۔
اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیا کہ زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہو گی۔