اقوامِ متحدہ (یو این) کو آج وجود میں آئے 79 برس مکمل ہو گئے۔
بین الاقوامی تنظیم اقوامِ متحدہ (یو این) کو باضابطہ طور پر 24 اکتوبر 1945ء کو قائم کیا گیا تھا۔
یہ تنظیم دنیا میں جنگ کے خاتمے اور تمام انسانیت کے لیے امن، انصاف اور بہتر زندگی کے فروغ کے لیے بنائی گئی تھی لیکن ماہرین کی رائے کے مطابق اقوامِ متحدہ اپنے قیام کے مقاصد پورے کرنے میں ناکام رہی۔
خاص طور عالمی تنازعات میں اقوامِ متحدہ کا کردار مذمت سے آگے نہ بڑھ سکا اور 79 برس مکمل ہونے کے بعد بھی یہ بین الاقوامی تنظیم دنیا میں امن قائم کرنے میں ناکام رہی۔
موجودہ حالات میں غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جن کی نشاندہی خود اقوامِ متحدہ کر چُکی ہے اس کی ناکامی کی واضح مثال ہیں۔