• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہو گئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہو کر 2734 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید