حکومتِ پنجاب نے لاہور میں 73 آفیسرز کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر اس حوالے سے محکمۂ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹس کو قیمتوں سے متعلق خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے۔
محکمۂ لوکل گورنمنٹ کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لائیو اسٹاک کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 30 ویٹرنری آفیسرز، 5 اسسٹنٹ میٹرو پولیٹن آفیسرز اور 18 زونل آفیسرز کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام آفیسرز کو مختص کردہ علاقوں میں اختیارات تفویض کیے جائیں گے۔