• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونانی شہری کو گھروں میں گھس کر پڑوسیوں کے جوتے سونگھنے کی عادت مہنگی پڑگئی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

یونان میں ایک شخص کو بار بار پڑوسیوں کے گھروں میں گھسنے اور ان کے جوتے سونگھنے کی عادت مہنگی پڑ گئی۔ 

اس عجیب وغریب حرکت کرنے والے شخص کا نام معلوم نہیں ہوسکا، تاہم اسے 8 اکتوبر کو یونان کے دوسرے بڑے شہر سالونیکا سے پندرہ کلومیٹر دور ایک چھوٹے سے قصبے سندوس میں اسکے ایک پڑوسی کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پڑوسی کاکہنا تھا کہ یہ شخص صبح سویرے انکے گھر کے بیرونی حصے میں رکھے جوتوں کو سونگھتا ہوا پایا گیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اسکی جانب سے دوسروں گھروں میں مداخلت اور گھسنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں تھا۔ پولیس نے پوچھ گچھ اور پڑوسیوں کا موقف سننے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے ایک ماہ سزائے قید اور تین سال کا پروبیشن (آزمائشی مدت) کی سزا سنائی گئی۔ 

اس نے عدالت کو بتایا کہ اسے بھی وجہ نہیں معلوم کہ وہ ایسی حرکت کیوں کرتا ہے؟ اس نے کہا اسے خود بھی اس پر شرمندگی اور مایوسی ہوتی ہے لیکن اسکی وضاحت نہیں کرسکتا۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ سپورٹ کی درخواست کرے گا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے اور یہ بدتر صورتحال پیدا نہ ہو۔ 

اس نے کہا کہ اس نے تین بار پڑوسی کی پراپرٹی میں گھسنے پر مبنی خلاف ورزی کی تاکہ وہ جوتے سونگھ سکے، اس نے اس موقع پر معافی بھی مانگی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید