• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم کیخلاف درخواست آئی تو آئینی بینچ کے پاس ہی جائے گی، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف کوئی درخواست آئی تو وہ آئینی بینچ کے پاس ہی جائے گی۔

 جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ 73 کے آئین میں بھی ججز کی تعیناتی کا اختیار صدر کے پاس تھا۔ بعد میں ایک فیصلے کے ذریعے عدلیہ نے اس میں اپنا حصہ بڑھایا اور پھر 19ویں ترمیم میں اس کا حلیہ بگاڑا گیا، پارلیمنٹ نے دباؤ میں آ کر اپنے اختیارات پر سمجھوتہ کیا۔

 وزیر قانون نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 239 میں آئین بنانے والوں نے پارلیمنٹ کو اختیار دیا ہے کہ وہ جو چاہے قانون بنا سکتے ہیں اور پارلیمنٹ کی طرف سے کی گئی کسی بھی ترمیم کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں مل بھی جاتی ہیں تو بھی اُن کی پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی نہیں بڑھ سکتی تھی۔

قومی خبریں سے مزید