• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ مارچ سے گرفتار، مشتاق احمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

انسداددہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

غزہ مارچ پر گرفتار مظاہرین کے کیس کی سماعت اے ٹی سی اسلام آباد میں ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

پولیس نے عدالت کے روبرو مظاہرین کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ مظاہرین سے پولیس کٹ برآمد کرنی ہے اور تفتیش بھی کرنی ہے۔

وکیل ریاست علی آزاد نے کہا کہ جو دفعات لگائی گئی اس کیس میں عائد نہیں کی جاسکتیں، ان مظاہریں پر ڈکیتی کی دفعہ 395 بھی لگائی گئی ہے، پوچھتا ہوں کیا یہ ڈکیت ہیں؟

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ فلسطین کے حق میں پرامن احتجاج کررہے تھے، ہم پر تشدد کیا گیا کپڑے پھاڑے گئے، ہمارے ساتھ جو بھی کرنا ہے کریں مگر پاکستان کو بدنام نہ کریں۔

عدالت نے 3 خواتین کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا جبکہ مشتاق احمد خان سمیت 28 مرد مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

قومی خبریں سے مزید