وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان بننے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا تجربہ عدلیہ کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی مضبوط بنانے میں رہنمائی کرے گا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یقین ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدلیہ عوام کو عدل و انصاف کی فراہمی کےلیے دیانتداری سے کام کرتی رہے گی۔