پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) چار کاروباری دنوں میں 3 ہزار 695 پوائنٹس بڑھا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 415 ارب روپے بڑھ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کل 87 ہزار پہلی بار عبور کیا تھا لیکن آج 100 انڈیکس 88 اور 89 ہزار بھی عبور کر گیا۔
کاروبار کا اختتام اگرچہ 1751 پوائنٹس اضافے سے 88 ہزار 945 پر ہوا ہے لیکن یہ بھی انڈیکس کی بلند ترین اختتامی سطح ہے۔ 100 انڈیکس کی کاروباری دن کی بلند ترین سطح 89 ہزار 126 ہے۔
حصص بازار میں آج پونے 76 کروڑ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 173 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 592 ارب روپے ہے۔