پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش ہرگز مضرِ صحت پلاسٹک بیگز میں نہ ڈالے جائیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر کھانے پینے کی دکانیں سیل کی گئیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 56 فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی، 10 کے خلاف کارروائی کر کے 8 فوڈ ہاؤسز اور شاپس سیل کردی گئیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 15 کلو مضرِ صحت پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر معیاری پولیتھین بیگز میں کھانا کینسر اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ تحفظ ماحول کے اسکواڈز نے پلاسٹک بیگز کی تیاری اور استعمال کے خلاف آپریشن کیا۔