• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو سینٹر لاہور میں پاکستان آٹو پارٹس شو 2024ء کا آغاز

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان آٹو پارٹس شو 2024ء کا آغاز ہو گیا۔

آٹو پارٹس ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور صدر لاہور چیمبر ابوذر شاد شریک ہوئے۔

یہ 3 روزہ ایکسپو 25 سے27 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں 150 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

پاکستان آٹو پارٹس شو 2024ء کا عنوان ’ہماری اپنی آٹو صنعت‘ ہے۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے ایکسپو سینٹر لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ شو آٹو موٹیو انڈسٹری میں جدت اور ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) کی انتظامیہ کو شاندار پاکستان آٹو پارٹس شو کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر چیئرمین پاپام نے کہا کہ یہ شو پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ہونے والی جدتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ کا مقصد آٹوموٹیو انڈسٹری کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایونٹ کے پہلے دن کاروں کے شوقین افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تجارتی خبریں سے مزید