کراچی میں 23 اکتوبر کو ڈینگی کے 12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ واں سال کراچی میں ڈینگی کے 1647 کیسز سامنے آ گئے۔
محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق ضلع وسطی و جنوبی میں ڈینگی کے 3، 3 جبکہ ضلع کورنگی، غربی اور ملیر میں 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں ماہ شہر میں ڈینگی کے 264 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ مستقبل کے موسمیاتی جائزے کی بنیاد پر امید ہے کہ نومبر میں ڈینگی کے کیسز میں کمی آئے گی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق موسمیاتی صورتِ حال ڈینگی کی افزائش کے لیے اب بھی سازگار ہے۔
محکمۂ موسمیات نے زور دیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر پاکستان میں جاری ڈینگی کیسز کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔