وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور کی عدالت کے احاطے میں 3 افراد کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی۔
خیر پور میں عدالت کے باہر 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تہرے قتل کی اس واردات کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے اس واقعے میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری اور مقتولین کے اہلِ خانہ کو بھرپور قانونی مدد کی فراہمی کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انصاف کے لیےآئے ہوئے افراد کو عدالت کے باہر قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عدالت کے باہر قتل و غارت کی تفصیلی رپورٹ دی جائے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد جیسے واقعات ہونے پر بہت تکلیف ہوتی ہے۔