• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے میرج سرٹیفیکیٹ پر صوبائی حکومت اور فریقین سے جواب طلب

پشاور ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے نئے میرج سرٹیفیکیٹ سے متعلق صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے نئے میرج سرٹیفیکیٹ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پریونٹیو ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت شادی سے قبل جوڑے کو میڈیکل ٹیسٹ کروانا ضروری ہے، دولہا و دلہن کو تھیلیسمیا اور ہیپاٹائٹس سی کا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ نئےایکٹ کا ابھی تک نفاذ نہیں ہو رہا اور پرانے طریقہ کار کے تحت نکاح ہو رہے ہیں، غیر رجسٹرڈ نکاح ناموں کے باعث فیملی مقدمات میں مسائل سامنے آ رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے اپیل کی کہ حکومت نکاح ناموں میں تھیلیسمیا اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کی شق شامل کرے، بغیر ٹیسٹ رپورٹ کے نکاح رجسٹر کرنے والے رجسٹرار کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید