• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ عاشق جبین پنجاب کابینہ میں شامل، اسپیشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپ دیا گیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان رہنما ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔ 

وہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد بطور ینگسٹ ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی رکن بنی ہیں۔  

ثانیہ عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ تقریباً ایک دہائی سے کام کر رہی ہیں۔ 

انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ثانیہ عاشق کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید