مردان کے علاقے ننگ آباد میں ماربل مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے اب تک 7 مزدوروں کی لاشیں اور 3 کو زخمی حالت میں نکال لیا ہے۔
زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
ریکسیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدور ہو سکتے ہیں جنہیں نکالنے کےلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔