• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما نے سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کو حکومتی سازش قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پشاور ریجن کےصدر ارباب عاصم نے سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کو حکومتی سازش قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم نے کہا کہ سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر فائرنگ حکومت کی سازش ہے، پی ٹی آئی ایم پی ایز اور کارکن فرار نہیں ہوئے۔

ارباب عاصم نے کہا کہ کارکنوں سے رابطہ ہوا انہوں نے بتایا کہ کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، ا یم پی ایز اور کارکنوں پر مزید جعلی کیسز بنانے کیلئے یہ ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قیدیوں کی وین میں معاون خصوصی ملک لیاقت بھی سوار تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب حملے کے بعد فرار دو ایم پی ایز سمیت تمام قیدی دوبارہ گرفتار کر لیے گئے، جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے جیو نیوز کو بتایا کہ چار حملہ آور گرفتار کرلیے ہیں، 18 سے 20 حملہ آوروں میں ایک ایم پی اے کا بیٹا اور پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔

 قیدیوں کی تین وینز میں 82 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید