• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کی ذمہ دار پولیس ہے، شیخ وقاص

شیخ وقاص اکرم : فائل فوٹو
شیخ وقاص اکرم : فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر حملے کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 80 سے زائد افراد کو عدالت نے مقدمے سے بری کردیا تھا، انہیں اٹک منتقل کیا جا رہا تھا تو گاڑیوں کو 26 نمبر چونگی پر لایا گیا، جہاں ایک ایس ایچ او نے پولیس وین کا شیشہ توڑا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام افراد کو قیدیوں کی وینز سے نکال کر شیشے توڑے گئے اور کہا گیا بھاگ جائیں، تمام افراد کھڑے رہے اور کہا وہ نہیں بھاگیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا تھا، حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے، جنہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تمام فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید