• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی حکومت کی ایماء پر پولیس نے قیدی وین پر حملہ کرکے ڈرامہ رچایا، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کی ایماء پر پولیس نے خود قیدی وین پر حملہ کر کے ڈرامہ رچایا۔ 

پشاور سے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈرامے کا مقصد ہمارے ایم پی ایز اور کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمات درج کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کوئی ذی شعور انسان جعلی حکومت کے اس ڈرامے کو حقیقت ماننے کے لیے تیار نہیں ہے، جعلی حکومت کی اس حرکت سے ماورائے عدالت قتل کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔ 

انھوں نے کہا ہمارے ایم پی ایز اور کارکنوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف اور محسن نقوی ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا، حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے تاہم فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید