• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، جسپریت بمرا بیڈ ریسٹ پر چلے گئے

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں قیادت کرنے والے فاسٹ بولر جسپریت بمرا بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جسپریت بمرا کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بمرا تکلیف کے باعث بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ہیں، فاسٹ بولر کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطاب جسپریت بمرا کی کمر کی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں، وہ بورڈر، گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید