• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان 3 اسپنرز کیساتھ کھیلے گا

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے، 3 اسپنرز شامل ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جمعہ سے ملتان میں شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کے لئے 3 اسپنرز اور ایک فاسٹ بولرکےساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان کے دوسرے ٹیسٹ میں 152 رنز سے شکست دی تھی، اس ٹیسٹ میں بھی پاکستان 3 اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر کےساتھ کھیلا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کےلیے پاکستان 11 کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، (وکٹ کیپر بیٹر) محمد رضوان، سلمان علی آغا، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد، خرم شہزاد یا پھر محمد علی شامل ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید