• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےلیے آفیشلز کے اعلان کردیا گیا۔

ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز 17 جنوری سے شروع ہو رہی ہے، سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر، آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز 17 سے 27 جنوری کے دورانیے میں کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید