• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ویمن ٹیم کا کارنامہ، 304 رنز کے مارجن سے میچ جیت لیا

بھارتی ویمن ٹیم نے آئرلینڈ ویمن ٹیم کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 304 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

راجکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹ 435 رنز بنائے۔

میچ میں پراتیکا راول اور کپتان سمرتی مندھانا نے سنچریاں اسکور کیں، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 154 اور 135 رنز کی باری کھیلی۔

آئرش ویمن ٹیم 435 رنز کے جواب میں 32ویں اوور میں 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں 304 رنز سے میچ میں شکست سے دوچار ہوئی۔

بھارت کی طرف سے دیپتی شرما نے 3، تنوجا کنور نے 2، ٹیٹس سادھو، سیالی ستگرے اور مینومانی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس فتح کے ساتھ بھارتی ویمن ٹیم نے 3 انٹرنیشنل ایک روزہ میچز کی سیریز 0-3 سے جیت لی، پراتیکا راول کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 435 رنز بھارت کا مینز یا ویمن ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید