• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: چھالیہ اسمگلنگ کی ریکی کرنے والا انسپکٹر اغوا ہونے کے بعد رہا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں چھالیہ اسمگلنگ کی ریکی کرنے والے انسپکٹر کو اغواء کرنے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس انسپکٹرحبیب اللّٰہ سادہ کپڑوں میں چھالیہ اسمگلنگ کی ریکی پر گیا تھا، انسپکٹر پہنچا تو 4 ملزمان حبیب اللّٰہ کو اسی کی گاڑی میں زبردستی لے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد انسپکٹر کو ملزمان نے حب چوکی کے قریب چھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کے واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانا اسٹیل ٹاؤن کی مدعیت میں اغواء کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

نشتر آباد گوٹھ میں قائم کمپاؤنڈ کو سیل کرکے دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید