مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی آئندہ کے ٹورز کیلئے منتخب نہیں ہوئے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئندہ کبھی نہیں آ سکتے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ملتان اور راولپنڈی کے گراؤنڈ پر اسٹاف نے بہت محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سنتے تھے کہ پچز نہیں بنتیں، اگر معلومات ہوں، محنت کی جائے تو ہدف پورا ہوسکتا ہے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کس کے خلاف کیسے جانا ہے، ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ بال ٹیم کےلیے ینگ ٹیم کو موقع دینا پڑتا ہے۔ ٹیم کی تشکیل کےلیے ینگ ٹیلنٹ کو لانا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جوم نتخب نہیں ہوئے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئندہ کبھی نہیں آ سکتے۔ افتخار احمد اور شاداب خان بہترین کھلاڑی ہیں۔