• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیال تھا پاکستان کو انگلینڈ وائٹ واش کرے گا، میئر لندن صادق خان

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد خیال تھا کہ انگلینڈ وائٹ واش کرے گا۔

لندن میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں صادق خان نے کہا کہ 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد خیال تھا کہ انگلینڈ وائٹ واش کرے گا۔ ٹیم پاکستان کو انگلش ٹیم سے سیریز میں فتح پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

میئر لندن نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کے 2 اسپنرز نے شاندار بولنگ کی جبکہ گرین کیپ کے کھلاڑیوں نے پاور آف اسپورٹس کا مظاہرہ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید