پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار 91 ہزار ہوا اور پہلی بار 90 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اکتوبر میں انڈیکس سوا 9 ہزار پوائنٹس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 سو ارب روپے بڑھ چکی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 351 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 345 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 1322 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اور پہلی بار 91 ہزار کی سطح کو بھی عبور کرلیا۔ انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 54 رہی۔
حصص بازار میں آج 56 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 29 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 728 ارب روپے۔