• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالگرہ مبارک، مریم نواز 50 برس کی ہو گئیں

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر 

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

پاکستانی خواتین سیاستدانوں میں منفرد مقام رکھنے والی مریم نواز شریف کی آج 50 ویں سالگرہ ہے۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کو ناصرف معروف شخصیات اور دیگر سیاستدانوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے بلکہ عوام بھی اپنی پسندیدہ سیاسی لیڈر کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فامرز خصوصاً ایکس پر مریم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر مختلف مقامات پر کاٹے جانے والے کیک بھی ٹوئٹ کیے جا رہے ہیں۔

چند گھنٹے قبل مسلم لیگ ن کی معروف خاتون سیاستداں حنا پرویز بٹ نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مریم بی بی کی سالگرہ آج ہم زبردست انداز میں منانے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مریم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھی کاٹا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن لبرٹی مارکیٹ تاجروں کے زیرِ اہتمام بھی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سیف الملوک کھوکھر تھے جنہوں نے مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

خاص رپورٹ سے مزید