پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فواد چوہدری کو بھجوائے جانے والے پیغام سے متعلق بتادیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق سلمان اکرم راجہ کے ماتحت کام کروں گا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا کافی ہے واٹس ایپ گروپ میں واپسی ضروری نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرے ذریعے فواد چوہدری کو پیغام بھجوایا کہ پارٹی کے خلاف بیان نہ دیں۔