ڈیفنس کراچی کے ریسٹورنٹ میں بغیر اجازت ’کرسی‘ لینے پر 2 فیملیز کے درمیان ہونے والا جھگڑا نمٹ گیا، فریقین نے صلح کرلی۔
واقعے میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دونوں خاندانوں کے مرد اور خواتین کو لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر کے ریسٹورنٹ میں 2 فیملیز آپس میں لڑ پڑیں تھیں، ایک فیملی کی جانب سے دوسری فیملی پر واقعے کا مقدمہ درج کروایاگیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ شاہد لاشاری بلوچ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ سالی نے برابر والی ٹیبل سے کرسی اپنی طرف کی تو دوسری فیملی کی خاتون نے سالی کو دھکا دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مار پیٹ شروع کر دی۔