• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد مسرور اگلی تین سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد مسرور کو اگلی تین سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورۂ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کیلئے پی سی بی نے محمد مسرور کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

اس سے قبل محمد مسرور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں بھی ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ تھے۔

پی سی بی نے جیسن گیلسپی کی سفارش پر محمد مسرور کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

جیسن گلسپی پاکستان شاہینز کے دورۂ آسٹریلیا کے موقع پر مسرور کے کوچنگ طریقہ کار سے متاثر ہوئے تھے۔

محمد مسرور کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ یہ پہلا فل ٹائم کوچنگ اسائنمنٹ ہے، وہ اس سے قبل پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

محمد مسرور 2018 میں ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز میں اسٹیو رکسن کے اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں، وہ کل کراچی سے دیگر پلیئرز کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید