• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واڈا کا پاکستان کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پر عدم اعتماد کا اظہار

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے پاکستان کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واڈا نے پاکستان کو واچ لسٹ پر ڈال کر چار ماہ میں معاملات درست کرنے کی مہلت دی ہے۔

واڈا اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے واڈا قوانین پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا، جبکہ پاکستان کے علاوہ دیگر چھ ممالک کو بھی واچ لسٹ پر ڈالا گیا ہے۔

واچ لسٹ پر ڈالے گئے ممالک کو جنوری 2025 تک معاملات درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر ڈیڈ لائن تک واڈا کوڈ کے مطابق اقدامات نہیں ہوئے تو مزید کارروائی ہوسکتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید