• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے، شیری رحمٰن

شیری رحمٰن--- فائل فوٹو
شیری رحمٰن--- فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے۔

شیری رحمٰن نے اپر اورکزئی کے علاقے ڈبوری بادام کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں شہید اور زخمی پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، معصوم بچوں کو پولیو سے بچانے والوں پر حملہ ناقابلِ قبول ہے۔

شیری رحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیو ورکرز کی حفاظت یقینی بنانےکے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 40 ہو گئی جو انتہائی تشویش ناک ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار اور کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید