پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت 14 نومبر تک منظور کر لی۔
شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور سمیت 2 رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے درج مقدمات میں شیخ وقاص اکرم کو گرفتار نہ کرنے اور انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی وقاص اکرم کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، 1 ماہ سے درخواست گزار پشاور میں ہیں، ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔
جسٹس اعجاز انور نے سماعت کے دوران مدعی شیخ وقاص اکرم سے دریافت کیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں؟ ضمانت کے لیے اسلام آباد کیوں نہیں جاتے؟